اراضی تنازع پر چھری کے وار سے ایک شخص قتل

05 اگست ، 2022

گوجرخان(نمائندہ جنگ) نواحی قصبہ بھائی خان میں ایک شخص کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔قاتل مقتول کا آپس میں سالے بہنوئی کا رشتہ بتایا جاتا ہے جن کا زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا۔مقتول حجام کا کام کرتا تھا،پولیس تھانہ گوجرخان نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔