مریض کے فوت ہونے پر لواحقین کی ہسپتال میں ہنگامہ آرائی

05 اگست ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مریض کے فوت ہونے پراس کے لواحقین نے ہسپتال کے عملے پردھاوابول دیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو ڈاکٹر علی سجاد ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہولی فیملی ہسپتال نے درخواست دی کہ ایک مریض راجہ خورشید انتہائی تشویش ناک حالت میں ایمرجنسی میں آیا جسکا دوران علاج انتقال ہو گیا ۔ اُسکے بیس پچیس لواحقین جن میں سر فہرست کوثر اور اسکا شوہر ظہیر جو ہولی فیملی ہسپتال میں لفٹ آپریٹر ہے نے دیگر لواحقین کے ساتھ مل کر ہسپتال عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہسپتال کے شیشے بھی توڑ دئیے ۔