اسلام آباد(نامہ نگار)وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کالے دھن کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مختلف سکیمیں متعارف کرائیں، عمران خان نے غیر ملکی افراد اور کمپنیوں سے فنڈز وصول کر کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، قانون کے مطابق چلیں گے اور کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو گی، عمران خان کے ارد گرد ہر شخص مشکوک ہے، فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور حکومت میں ہوئیں، پی ٹی آئی کے سربراہ نے ہسپتال اور خیرات کے نام پر دیا گیا پیسہ سیاست کیلئے استعمال کیا، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ تحریک انصاف نے 351 کمپنیوں سے ممنوعہ فنڈ وصول کیا، انہوں نے اسرائیل ، بھارت اور دیگر ممالک سے ممنوعہ فنڈنگ لیکر اسے سیاست کیلئے استعمال کیا ، باہر کے لوگوں سے پیسہ لیکر کیا، عمران خان صادق اور امین رہ سکتے ہیں ؟، پی ٹی آئی کی پارٹی کالے دھن سے چلی ، کبھی وہ شوکت خانم کے نام پر خیرات لیکر سیاست کیلئے استعمال کیا، عمران خان نے ہسپتال کیلئے لیا گیا چندا بھی سیاست کیلئے استعمال کیا، عمران خان کالا دھن سفید اور عام آدمی کا سفید دھن بھی کالا دھن ہے،پی ٹی آئی کے نقطہ نظر کے مطابق سٹیٹ بینک کےغلط رپورٹ پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا ہے انکے نزدیک ہر ادارہ اور سیاستدان جھوٹا ہے صرف یہ سچے ہیں، مصدق ملک نے کہا ہے کہ برطانوی صحافی نے عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ اور انکے دست راست عارف نقوی کے حوالے سے ایک کتاب دی کی مین تحریر کی ہے جس میں اس حوالے سے جامع تفصیلات فراہم کی گئیں، پاکستان کے قانون کے مطابق کوئی سیاسی جماعت کسی غیر ملکی شہری اور نہ ہی غیر ملکی کمپنی سے فنڈ وصول کر سکتی ہے، پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ میں غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی جانیوالی رقوم کی تفصیلات کو بے نقاب کیا گیا ہے۔
کراچی بلوچستان کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تلاش کے لیے قائم تلاش کمیٹی نے بلوچستان کی5جامعات کیلئے...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے گندم کے پرمٹوں کا اجراء روک دیا۔ اسکے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی سپلائی...
برسلز نیٹو اتحاد نے روس کے اس اعلان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خطرناک حرکت ہوگی اگر روس اپنے پڑوسی...
تائی یوآن)شِنہوا( چین کا شمال صوبہ شنشی اپنے اطلاعات اور مواصلات کے ڈھانچے کی تعمیر تیز کررہا ہے جس کے سبب...
تیونس غیر قانونی پناہ گزینوں کو یورپ لے جانے والے تین ڈوبتے بحری جہازوں کے شمالی افریقی ممالک کے قریب غرق...
لندن وزیراعظم رشی سوناک نے وعدہ کیا ہے کہ سماج دشمن رویئے کےخلاف کریک ڈائون کیا جائے گا اور جو لوگ سرکاری...
اسلام آ باد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1444 ھ مطابق 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،نتائج...
اسلام آباد لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے گن پوائنٹ پر ہیرے کی گھڑی چھیننے والے دو ملزمان...