امریکی صدر نے اسقاط حمل تک رسائی کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

05 اگست ، 2022

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن نے اسقاط حمل تک رسائی کو یقینی بنانے میں مدد کیلئے ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئے ہیں۔بائیڈن نے وائٹ ہاس سے اپنے ورچوئل بیان میں کہا کہ یہ اقدام حفظان صحت کے اس بحران پر قابو پانے کے لیے ہے جو سامنے آیا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے جون میں اپنے فیصلے میں خواتین کے اسقاط حمل کے حقوق کے آئینی تحفظ کو ختم کر دیا تھا۔ بائیڈن کے مطابق، ایگزیکٹو آرڈر سے خواتین کو طبی دیکھ بھال کے لیے ریاست سے باہر جانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے وفاقی قانون کی تعمیل کریں تاکہ خواتین کو طبی طور پر ضروری دیکھ بھال میں تاخیر یا انکار کا سامنا نہ کرنا پڑے۔