اقوام متحدہ سربراہ کا ون چائنہ پالیسی کا اعادہ

05 اگست ، 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی ادارے کی ون چائنہ پالیسی کی توثیق کی ہے،ان کا یہ بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے چین کے تائیوان کے دورے سے کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ انتونیو گوتریس نے یوکرین کے بحران پر اپنے گلوبل کرائسز ریسپانس گروپ کی رپورٹ کے اجرا کے لیے ایک پریس کانفرنس میں اس موقف کو واضح کیا۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ ون چائنہ پالیسی کے حوالے سے ہم جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی پاسداری کرتے ہیں اور یہی وہ سمت ہے جو ہم اپنے ہر کام میں اختیار کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1971 میں قرارداد 2758 منظور کی، جو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی)کے قانونی حقوق کو بحال کرنے اورعوامی جمہوریہ چین کی حکومت کے نمائندوں کو اقوام متحدہ میں چین کے واحد قانونی نمائندوں کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔