اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے مطابق فرانس میں مسلم خاتون کو سرکاری سکول میں پیشہ وارانہ تربیت کے دوران اسکارف پہن کر شرکت سے روکنا امتیازی سلوک کا نشانہ بنانا ایک غیرانسانی اور ناقابل قبول فعل ہے۔ دستاویز کے مطابق جب نعیمہ میزہود وہاں پہنچیں تو پیرس کے مضافات میں واقع سکول کے ہیڈ ٹیچر نے انہیں سکول میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اس واقعے سے 6 سال قبل 2004 میں فرانس نے ریاستی سکولوں میں طلبہ کے حجاب اور دیگر مذہبی علامتی لباس اور اشیاء پہننے پر پابندی عائد کردی تھی۔ نعیمہ میزہود نے استدلال کیا کہ اعلیٰ تعلیم کی طالبہ کے طور پر انہیں اس قانون کے تحت نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئیے تھا۔ دستاویز کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے قرار دیا کہ نعیمہ میزہود کو سر پر اسکارف پہن کر تربیت میں حصہ لینے کی اجازت دینے سے انکار صنفی اور مذہبی بنیادوں پر مبنی امتیازی سلوک تھا۔ اقوام متحدہ کے دفتر میں موجود ذرائع نے اس رپورٹ کو قابل اعتماد قرار دیا۔ فرانس کی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس رپورٹ کے دعوؤں پر ردعمل دینے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔
کراچی بلوچستان کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تلاش کے لیے قائم تلاش کمیٹی نے بلوچستان کی5جامعات کیلئے...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے گندم کے پرمٹوں کا اجراء روک دیا۔ اسکے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی سپلائی...
برسلز نیٹو اتحاد نے روس کے اس اعلان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خطرناک حرکت ہوگی اگر روس اپنے پڑوسی...
تائی یوآن)شِنہوا( چین کا شمال صوبہ شنشی اپنے اطلاعات اور مواصلات کے ڈھانچے کی تعمیر تیز کررہا ہے جس کے سبب...
تیونس غیر قانونی پناہ گزینوں کو یورپ لے جانے والے تین ڈوبتے بحری جہازوں کے شمالی افریقی ممالک کے قریب غرق...
لندن وزیراعظم رشی سوناک نے وعدہ کیا ہے کہ سماج دشمن رویئے کےخلاف کریک ڈائون کیا جائے گا اور جو لوگ سرکاری...
اسلام آ باد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1444 ھ مطابق 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،نتائج...
اسلام آباد لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے گن پوائنٹ پر ہیرے کی گھڑی چھیننے والے دو ملزمان...