جدہ، لندن(خبرایجنسی، اے ایف پی)اوپیک پلس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کے اضافے پر اتفاق کرلیا ہے،عالمی منڈی میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں2.8فیصد کمی، فی بیرل 94.09ڈالر ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کا اضافہ کررہی ہے، اوپیک پلس نے کہاہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے پاس خام تیل کی پیداوار میں زیادہ اضافے کی گنجائش نہیں ،اوپیکس پلس کے فیصلے کے مطابق 23 ممالک پر مشتمل تنظیم اگلے ماہ تک خام تیل کی روزانہ پیدوار سات لاکھ 48 ہزار بیرل تک بڑھائے گی۔ تجزیہ کاروں نے اس معمولی اضافے کو امریکی صدر جوبائیڈن کے لیے مایوس کن قرار دیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے دورے پر سعودی قیادت سے تیل کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب عالمی منڈی میںتیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، برینٹ سی نارتھ کروڈ 2.8فیصدکمی کیساتھ 94.09 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ2.6فیصد کمی کیساتھ 88.32ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
کراچی بلوچستان کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تلاش کے لیے قائم تلاش کمیٹی نے بلوچستان کی5جامعات کیلئے...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے گندم کے پرمٹوں کا اجراء روک دیا۔ اسکے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی سپلائی...
برسلز نیٹو اتحاد نے روس کے اس اعلان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خطرناک حرکت ہوگی اگر روس اپنے پڑوسی...
تائی یوآن)شِنہوا( چین کا شمال صوبہ شنشی اپنے اطلاعات اور مواصلات کے ڈھانچے کی تعمیر تیز کررہا ہے جس کے سبب...
تیونس غیر قانونی پناہ گزینوں کو یورپ لے جانے والے تین ڈوبتے بحری جہازوں کے شمالی افریقی ممالک کے قریب غرق...
لندن وزیراعظم رشی سوناک نے وعدہ کیا ہے کہ سماج دشمن رویئے کےخلاف کریک ڈائون کیا جائے گا اور جو لوگ سرکاری...
اسلام آ باد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1444 ھ مطابق 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،نتائج...
اسلام آباد لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے گن پوائنٹ پر ہیرے کی گھڑی چھیننے والے دو ملزمان...