اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے 72 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جمعرات کو راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔ رواں سال جدوجہد کا سال ہوگا جس میں خاص طور پر صحافیوں کے معاشی مسائل کے حل کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ مقررین نے پی ایف یو جے کے بانی رہنماؤں کی۔ جدوجہد کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں ملک بھر کے وفات پا جانے والے صحافیوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب میں پی ایف یو جے کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ کارکن صحافیوں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مہنگائی کے اس دور صحافیوں کے معاشی مسائل سے آگاہ ہیں اسی لئے پی ایف یو جے نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال جدوجہد کا سال ہوگا جس میں صحافیوں کے معاشی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے کی تاریخ جدوجہد سے بھری پڑی ہے جس طرح ہمارے قائدین نے کبھی جبر کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہم مشکل وقت کارکن صحافیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی نے پی ایف یو جے کی تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے 1950 سے لیکر اب تک ہر جابر حکمران کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہی ہمارے قائدین نے آمروں کے ظلم برداشت کئے لیکن سمجھوتہ نہیں کیا۔ آمریت کے دور میں بھی صحافیوں کے جدوجہد جاری رکھی۔ پی ایف یو جے کو توڑے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہ ہوسکی۔ سابق سیکرٹری جنرل فوزیہ شاہد نے آر آئی یو جے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آر آئی یو جے نے ہمیشہ ہی ایف یو جے کی آواز پر لبیک کہا اور ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔ صدر آر آئی یو جے عابد عباسی نے کہا کہ ہماری قیادت نے جس جدوجہد اور مقصد کے لئے قربانیاں دیں وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ صدر پریس کلب انور رضا نے کہا کہ ہم پی ایف یو جے کے بانی رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک نے کہا کہ ہم پی ایف یو جے کے قائدین کی جدوجہد کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
کراچی بلوچستان کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تلاش کے لیے قائم تلاش کمیٹی نے بلوچستان کی5جامعات کیلئے...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے گندم کے پرمٹوں کا اجراء روک دیا۔ اسکے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی سپلائی...
برسلز نیٹو اتحاد نے روس کے اس اعلان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خطرناک حرکت ہوگی اگر روس اپنے پڑوسی...
تائی یوآن)شِنہوا( چین کا شمال صوبہ شنشی اپنے اطلاعات اور مواصلات کے ڈھانچے کی تعمیر تیز کررہا ہے جس کے سبب...
تیونس غیر قانونی پناہ گزینوں کو یورپ لے جانے والے تین ڈوبتے بحری جہازوں کے شمالی افریقی ممالک کے قریب غرق...
لندن وزیراعظم رشی سوناک نے وعدہ کیا ہے کہ سماج دشمن رویئے کےخلاف کریک ڈائون کیا جائے گا اور جو لوگ سرکاری...
اسلام آ باد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1444 ھ مطابق 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،نتائج...
اسلام آباد لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے گن پوائنٹ پر ہیرے کی گھڑی چھیننے والے دو ملزمان...