کراچی(نمائندہ جنگ) رئیل اسٹیٹ انوسمنٹ ٹرسٹ(آر ای آئی ٹی )ملک میں رئیل اسٹیٹ کو دستاویزی بنانے کا مسئلہ حل کر سکتا ہے ، آرای آئی ٹی کے ریگولیشن میں بہتری کے بعد اب اس سیکٹر میں تیزی آئی ہے ،ہم نے مشارکہ طریقہ کے تحت مکمل اسلامی طریقے سے مارگیج فنانسنگ کی سہولت فراہم کر دی ہے ،مشارکہ رئیل اسٹیٹ کو متوسط طبقے کیلئے زیادہ قابل قبول بنا دے گا ، ملک میں مشارکہ کے لئے ماحول بتدریج بہتر ہو تا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے گلوبل ریذیڈنسی آر ای آئی ٹی اور میزان بینک کے درمیان مشارکہ معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے میزان بینک کے سی ای او عرفان صدیقی ،سی ای او سی ڈی سی بدیع الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،عارف حبیب نے کہا کہ اے ایچ جی اور میزان بینک نے مشترکہ طور پر نیا ناظم آباد میں اپارٹمنٹ کی تعمیر اور فروخت کے لئے شراکت داری کا فیصلہ کیا ہے ،اس معاہدے سے کسٹمز کو شریعت کے مطابق ہوم فنانسنگ فراہم کی جائے گی ، عارف حبیب نے کہا کہ آر آئی ای ٹی 100 فیصد دستاویزی ہے اس سے حکومت کا بڑا مسئلہ حل ہو گا ،عام پبلک کو سرمایہ کاری کیلئے آر ای آئی ٹی یونٹس کو جلد ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اندراج کرایا جائے گا ،مارگیج فنانسنگ سہولت سے کسٹمرز ماہانہ کرائے کی ادائیگی کی طرح ایک مدت تک ادائیگی کریں گے یہ تمام عمل کھلا اور شفاف ہو گا ،میزان بینک کے سی ای او عرفان صدیقی نے کہا کہ مشارکہ طریقہ اعتماد پر چلتا ،ہم اس طریقے سے اسلامی اصولوں کےمطابق عوام کو خوابوں کے مطابق گھر حاصل کرنے کی سہولت باکفایت انداز میں فراہم کریں گے ، میزان بینک اسلامی بینکاری کے حوالے سے پاکستانی عوام کے اعتماد کا نام ہے اسی وجہ سے یہ پاکستان میں سب سے زیادہ گروتھ کرنے والا بینک ہے، بعدازاں ایم بی ایل کے سی ای او عارف اسلام عارف حبیب ڈالمین آر ای آئی ٹی کے سی اع او محمڈ اعجاز نے معاہدے پر دستخط کئے۔
کراچی بلوچستان کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تلاش کے لیے قائم تلاش کمیٹی نے بلوچستان کی5جامعات کیلئے...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے گندم کے پرمٹوں کا اجراء روک دیا۔ اسکے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی سپلائی...
برسلز نیٹو اتحاد نے روس کے اس اعلان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خطرناک حرکت ہوگی اگر روس اپنے پڑوسی...
تائی یوآن)شِنہوا( چین کا شمال صوبہ شنشی اپنے اطلاعات اور مواصلات کے ڈھانچے کی تعمیر تیز کررہا ہے جس کے سبب...
تیونس غیر قانونی پناہ گزینوں کو یورپ لے جانے والے تین ڈوبتے بحری جہازوں کے شمالی افریقی ممالک کے قریب غرق...
لندن وزیراعظم رشی سوناک نے وعدہ کیا ہے کہ سماج دشمن رویئے کےخلاف کریک ڈائون کیا جائے گا اور جو لوگ سرکاری...
اسلام آ باد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1444 ھ مطابق 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،نتائج...
اسلام آباد لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے گن پوائنٹ پر ہیرے کی گھڑی چھیننے والے دو ملزمان...