اسلام آباد(نامہ نگار) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر شہادت اعوان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت ورکرز ویلفیئر فنڈ نے 3564 اور اخوت فاؤنڈیشن نےکم لاگت پر 18499 گھر مکمل کئے ہیں، ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں ایک لاکھ 50 ہزار 712 گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے جس کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالے 9 ہزار 563 درخواست گزاروں کو قرضہ فراہمی کا عمل جاری ہے،وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق نے کہا ہے کہ یونیورسل سروس فنڈ نے پسماندہ اور قبائلی علاقوں میں براڈ بینڈ رسائی اور آپٹیکل فائبر کیبل کے منصوبوں سمیت کئی پروگرام شروع کئے ہیں، تحریری طور پر ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ براڈ بینڈ نیٹ ورکس کے ذریعے اعلی معیار کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، پسماندہ علاقوں میں مختلف منصوبوں کیلئے مسابقتی بولی کے ذریعے کم ترین بولی دہندگان کو ٹھیکے دیئے گئے ہیں، سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ بلوچستان سستا ہاوسنگ سکیم ابھی تک شروع نہ ہونے کی وجوہات کیا ہیں جس پر وزیر مملکت نے کہاکہ دیہات میں رہنے والے زیادہ تر شہروں کی سمت نہیں جاتے ہیں،سینیٹر رخسانہ زبیری نے کہاکہ سندھ میں بھی سستا ہاؤسنگ سکیم شروع نہ ہوسکی ہے کیونکہ اسکی لاگت بہت زیادہ ہے جس پر وزیر مملکت نے کہاکہ سندھ میں کراچی ،حیدر آباد ،سکھر اور میر پور خاص میں یہ سکیم شروع کی گئی ہے جس کو مزید علاقوں تک بڑھایا جائیگا،سینیٹر کامران مرتضی نے کہاکہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند ہیں اسکو بحال کیا جائے،وزیر مملکت نے کہاکہ پسماندہ علاقوں میں تھری جی کی سروس اپ گریڈ کی جائیگی، بلوچستان کا علاقہ رقبے کے لحاظ سے زیادہ ہے تاہم آبادی کم ہے، مواصلات کی کمی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر حادثے کی بروقت اطلاع نہ مل سکی تھی اس پر متعلقہ کمیٹی بھی کام کر رہی ہے، سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 14میں قابضین کیخلاف کیا کاروائی کی گئی ہے ، متاثرین کو کب پلاٹس ملیں گے جس پر وزیر مملکت نے کہا یہ مسئلہ اسوقت عدالت میں ہے اور ہم عدالتوں کے حکم امتناعی کیخلاف کچھ نہیں کرسکتے اگر اس حوالے سے کوئی تجویز ہے تو عدالت کے سامنے پیش کریں ،سینیٹر رخسانہ زبیری نے کہاکہ 15سال سے سیکٹر جی 14کے متاثرین پلاٹوں کا انتظار کر رہے ہیں عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے موبائل کورٹس بنائے جائیں جس پر وزیر مملکت نے کہاکہ بدقسمتی سے عدالتوں میں نان ایشوز زیادہ لے جائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے ،جلد انصاف کی فراہمی کیئے قانونی اصلاحات لائے جارہے ہیں تاکہ عوام کی تکلیفوں کا مداوا ہوسکے، سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہاکہ ہائوسنگ سوسائٹیز سالوں تک کوئی ترقیاتی کام نہیں کرتی اور عوام سے اربوں روپے بٹور لیتی ہیں اس حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔
کراچی بلوچستان کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تلاش کے لیے قائم تلاش کمیٹی نے بلوچستان کی5جامعات کیلئے...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے گندم کے پرمٹوں کا اجراء روک دیا۔ اسکے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی سپلائی...
برسلز نیٹو اتحاد نے روس کے اس اعلان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خطرناک حرکت ہوگی اگر روس اپنے پڑوسی...
تائی یوآن)شِنہوا( چین کا شمال صوبہ شنشی اپنے اطلاعات اور مواصلات کے ڈھانچے کی تعمیر تیز کررہا ہے جس کے سبب...
تیونس غیر قانونی پناہ گزینوں کو یورپ لے جانے والے تین ڈوبتے بحری جہازوں کے شمالی افریقی ممالک کے قریب غرق...
لندن وزیراعظم رشی سوناک نے وعدہ کیا ہے کہ سماج دشمن رویئے کےخلاف کریک ڈائون کیا جائے گا اور جو لوگ سرکاری...
اسلام آ باد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1444 ھ مطابق 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،نتائج...
اسلام آباد لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے گن پوائنٹ پر ہیرے کی گھڑی چھیننے والے دو ملزمان...