اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیر مملکت عابد شیر نے کہا ہے کہ عمران خان سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں۔ انہوں نے مذموم سیاسی ارادوں کے لئے کشمیر بیچ دیا، اب پتہ چلا علیمہ باجی کیسے ڈاکو بنی دونوں بہن بھائی ڈاکو ہیں۔ عارف علوی کو ایوان صدر سے باہرنکالنا ہوگا۔ اب معلوم ہوا دھرنوں کے لئے پیسہ کہاں سے آیا تھا۔ عمران نیازی چور کو جیل میں ہونا چاہئے آئین قانون اپنا راستہ بنائے، بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کو ریورس کررہے ہیں آئندہ چند دنوں میں آپ اچھی خبر سنیں گے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کینسر کے مریضوں کی تصاویر دکھا کر پیسہ جمع کیا اور پھر یہ پیسہ سیاست میں لگادیا۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ بتائیں کہ ان کا اور ان کی بہن کا کیا بزنس تھا؟ عمران خان نے علیمہ خان کے ذریعے برطانیہ میں جائیدادیں بنائیں۔ یہ پیسہ پاکستان کو تباہ کرنے‘ ملک کو بدنام کرنے، آر ٹی ایس سسٹم کو بند کرنے، انتشار پھیلانے کے لئے استعمال ہوا۔ اگر عمران خان واقعی سچے ہیں تو وہ فنانشل ٹائم کے خلاف قانونی کارروائی کیوں نہیں کرتے۔
کراچی بلوچستان کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تلاش کے لیے قائم تلاش کمیٹی نے بلوچستان کی5جامعات کیلئے...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے گندم کے پرمٹوں کا اجراء روک دیا۔ اسکے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی سپلائی...
برسلز نیٹو اتحاد نے روس کے اس اعلان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خطرناک حرکت ہوگی اگر روس اپنے پڑوسی...
تائی یوآن)شِنہوا( چین کا شمال صوبہ شنشی اپنے اطلاعات اور مواصلات کے ڈھانچے کی تعمیر تیز کررہا ہے جس کے سبب...
تیونس غیر قانونی پناہ گزینوں کو یورپ لے جانے والے تین ڈوبتے بحری جہازوں کے شمالی افریقی ممالک کے قریب غرق...
لندن وزیراعظم رشی سوناک نے وعدہ کیا ہے کہ سماج دشمن رویئے کےخلاف کریک ڈائون کیا جائے گا اور جو لوگ سرکاری...
اسلام آ باد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1444 ھ مطابق 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،نتائج...
اسلام آباد لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے گن پوائنٹ پر ہیرے کی گھڑی چھیننے والے دو ملزمان...