اسلام آباد (ایجنسیاں)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے غیر ملکی شہریوں سے ممنوعہ فنڈنگ لینے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہ نوازرانجھا نے نااہلی کے لیے ریفرنس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو جمع کروایا جس پر قومی اسمبلی کے اراکین آغا حسن بلوچ، صلاح الدین ایوبی، علی گوہر خان، سید رفیع اللہ آغا اور سعد وسیم شیخ کے دستخط تھے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کے خلاف ریفرنس کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی بھیج دی گئی ہے۔صباح نیوزکے مطابق پی ڈی ایم نے ریفرنس میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے، عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے ۔
واشنگٹنامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاہے کہ پاکستانیوں نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان...
اسلام آباد جمعیتالعلمائے اسلام ف کے سیکریٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قومی...
لاہور پنجاب انفارمیشن کمیشن نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو اپنے سگے پروفیسر بھائی کے متعلقہ...
اسلام آباد تین ہفتے گزرنے کے با وجود وفاقی حکومت مستقل آئی جی کی تقرری کا ایشو حل نہیں کرسکی۔ وفاق اور پنجاب...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل...
اسلام آباد پارلیمنٹ کے مشترکہاجلاس سے اہم اپوزیشن رہنما غائب ۔محمود خان اچکزئی‘اختر مینگل اور مولانا فضل...
اسلام آباد سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو بتایا کہ سابق ڈی جی سی فیض حمید نے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں ہنگامہ...