کراچی (نمائندہ جنگ) ڈالر کی قدر مسلسل دوسرے روز بھی 5 روپے کم،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت فروخت225،اوپن مارکیٹ میں 221 روپے پر آگئی،یورو اور پائونڈ کی قیمت بھی کم ہو گئی ، سٹہ مافیاکیخلاف تحقیقات کادائرہ وسیع،اسٹیٹ بینک کاخفیہ اطلاع پرکئی افراد کیخلاف FIA سے رابطہ، کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کے قوانین میں مزید سختی کی جائیگی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 226.00 روپے سے کم ہو کر 225.00 روپے اور قیمت فروخت 2.80 روپے کی کمی سے 228.00 روپے سے کم ہو کر 225.20 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 5 روپے کی کمی سے 224.00 روپے سے کم ہو کر 219.00 روپے اور قیمت فروخت 226.00 روپے سے کم ہو کر 221.00 روپے پر آگئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 4.50 روپے کی کمی سے 227.00 روپے سے کم ہو کر 222.50 روپے لیکن قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے 230.00 روپے سے بڑھ کر 230.50 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 6.50 روپے کی کمی سے 272.00 روپے سے کم ہوکر 265.50 روپے ہو گئی اور قیمت فروخت 3.50 روپے کی کمی سے 276.00 روپے سے کم ہو کر 272.50 روپے ہو گئی۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے خفیہ اطلاعات پر کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی ڈالر کے سٹہ مافیا کےمزید اہم نام وکردار سامنے آئیں گے، ڈالر کی قیمت کو اوپر لے جانے اور سٹہ کے اس کھیل میں ایکسچینج کمپنیوںکیساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار بھی شامل ہیں،ذرائع کے مطابق ڈالر پر یہ سٹہ کا کھیل حکومت کی تبدیلی کے بعد ہی شروع ہوگیا تھا جس کی اطلاعات اسٹیٹ بینک کو مل رہی تھیں تاہم مستقل گورنر اسٹیٹ بینک کے نہ ہونے کے باعث کارروائی سے گریز کیا جارہا تھاتاہم قائم مقام گورنر نے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد لے کر کارروائی کی جو کامیاب ہوئی اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئے،وفاقی حکومت نے بھی اسٹیٹ بینک کی کاروائی کو سراہا ہے،اطلاعات کے مطابق ڈالر پر سٹہ کے ٹھوس ثبوت مل جانے پر اسٹیٹ بینک کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کے لئے قوانین میں مزید سختی کرے گاجبکہ ڈالر کی قیمت کے اتار چڑھائو کی اب 24 گھنٹے سخت نگرانی کی جائے گی۔
اسلام آبادچیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے نئے عدالتی سال کے آغاز کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس طلب...
اسلام آباد وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہفتے کو یورپ کے چار ملکی دورے پر روانہ ہوں گے ان ممالک میں جرمنی، ڈنمارک،...
لاہور وزیر داخلہ پنجاب کرنل ہاشم ڈوگر نے کہاہے کہ پنجاب پولیس نےشہباز گل کو قریبی ہسپتال شفٹ کرنے کی کوشش کی...
اسلام آباد تحریک انصاف کاآج کراچی میں ہونیوالا جلسہ ملتوی ‘اب 26اگست کو ہوگا۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگومیں...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر نائب صدر ن لیگ شاہد خاقان عباسی...
اسلام آباد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن آٹھ...
کراچی وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں اظہار رائے کی آزادی کو مسخ کیا گیا،...
اسلام آباد پہلے جیل کسٹڈی پر جھگڑا، پھر طبعیت خرابی کا مسئلہ، شہباز گل سے اسلام آباد پولیس تفتیش شروع نہ...