مسجد نبویؐ کی توہین،3پاکستانیوں کو10،10،تین کو8،8سال قید

05 اگست ، 2022

مدینہ منورہ(نمائندہ جنگ ،نیوز ایجنسی)مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کی توہین کرنےکےجرم میں3 پاکستانیوں کو10،10 ، تین کو8،8سال قیدسنادی گئی،مدینہ منورہ کی عدالت نےتمام مجرموں کےموبائل فون ضبط کرنےاور20،20ہزارریال جرمانےکابھی حکم دیا،عدالت نےانس،ارشاد ،محمدسلیم کو10،10اورخواجہ لقمان،محمدافضل اورغلام محمدکو8،8سال قیدسنائی،مجرموںنےوزیراعظم شہبازشریف کےدورےکےدوران مسجدنبویؐ میں ہلڑبازی کی تھی،عدالت نےمجرموں کووفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزرا سے حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم کے باعث جرم ثابت ہونے پرسزا سنائی۔ وفاقی وزرا،وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری ایام میں سرکاری دورے پر مدینہ گئے تھے۔