کوئٹہ (جنگ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی بلوچستان میں سیلاب سے متاثر ایک بچے کے ساتھ بات چیت کی ویڈیو وائرل ہوئی۔جیونیوز کے مطابقشہباز شریف جب قلعہ سیف اللہ پہنچے تھے تب متاثرین سے ملاقات کے موقع پر ایک بچے نے وزیر اعظم سے اپنے علاقے میں ناقص تعلیم کے نظام کی شکایت کی تھی کہ سرکاری سکول میں اگر ہم جائیں تو وہاں اساتذہ نہیں آتے یا وقت پر نہیں آتے ،وزیر اعظم کے پر طالب علم نے بتایا کہ ʼتھوڑا ٹیچر کی مدد سے تعلیم حاصل کی اور کچھ ٹیوشن پر جاتا تھا تب شہباز شریف نے کہا ʼاس بچے کو مفت اعلیٰ تعلیم دلوائی جائے اور جہاں یہ بچہ چاہے اسے داخلہ دلوایا جائے۔گزشتہ روز مذکورہ بچے نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر چیف سیکرٹری نے مجھ سے پوچھا تو میں نے کہا لاہور ایچی سن کالج میں داخل کروادیں،وزیراعظم کا بہت شکریہ انہوں نے مجھے مفت اعلیٰ تعلیم دلوانے کا حکم دیا ہے،میں CSSکرکے سیکرٹری بنوں گا اور لوگوں کی خدمت کرونگا۔
لاہور پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے پتنگ بازی سے ہلاک ہونے افراد کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےدیگر ممالک کےساتھ حکومتی سطح پر معاہدوں پرمذاکرات کااختیارات حاصل کرلیا-وفاقی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے اتفاق کیا ہے کہ سیاست اور عدالتی...
لاہور سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسلام آباد...
راولپنڈی پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کے ہمراہ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔...
اسلام آباد امپورٹ پالیسی میں ترمیم ، 2ہزار کلو میٹر استعمال گاڑی درآمدکرنیکی اجازت، کسٹمز حکام کو درآمدی...
راولپنڈی سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دے دی۔ اجازت اپیلوں کے حتمی...