کراچی (نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چاہے تو عمران خان کو فوراً گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال سکتی ہے عمران خان پاکستان کے عوام اور اپنے ورکرز کے کٹہرے میں اب مجرم ثابت ہوچکے ہیں، عمران خان کو جرائم پیشہ افراد نے فنڈنگ کی ہے ،اگر ملک میں قانون اور آئین ایک ہے تو عمران خان نااہل ہوچکے ، پی ٹی آئی کالعدم جماعت بن چکی ہے۔ عمران خان اور ان کے حواریوں کو کم از کم سات سال تک سزا ہوسکتی ہے۔لیکن لاڈلے کے لئے قانون الگ ہے تو پھر الگ بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر جنگلات نواب تیمور ٹالپر ، رکن سندھ اسمبلی گھنور خان اسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے عوام اور اپنے ورکرز کے کٹہرے میں اب مجرم ثابت ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے صرف سزا نہیں سنائی باقی پورا کچا چٹھا چارج شیٹ عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف دے دیا ہے۔ قانون اور آئین کے مطابق عمران خان نااہل ہوچکے ۔ ثبوت موجود ہیں عمران خان نے سنگین جرائم میں ملوث افراد سے فنڈنگ لی ، جس میں انٹرنیشنل ڈرگ پیڈلرز بھی شامل ہیں۔پی ٹی آئی اور عمران خان کے خدشات درست تھے کہ اگر فارن فنڈنگ کا فیصلہ آگیا تو عوام کو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے اور نہ ہی سیاست کرنے کے قابل رہیں گے ۔ آٹھ سال تک ان لوگوں نے تمام تاخیری حربے استعمال کیے ، بیک ڈور ، فرنٹ ڈور اور عدالتوں سب طریقے استعمال کئے ، عمران خان نے جو کرنا تھا کر لیا ، اب ان کا لاڈلا پن نہیں چلے گا ۔ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملک میں انارکی پھیلائے ۔ نوجوانوں کو سڑکوں پر لا کر یہ خون خرابا کروانا چاہتا ہے ۔ اگر ان کو نوجوانوں کو سڑکوں پر لانے کا اتنا ہی شوق ہے تو پہلے اپنے بیٹوں کو لائیں ۔
اسلام آبادچیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے نئے عدالتی سال کے آغاز کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس طلب...
اسلام آباد وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہفتے کو یورپ کے چار ملکی دورے پر روانہ ہوں گے ان ممالک میں جرمنی، ڈنمارک،...
لاہور وزیر داخلہ پنجاب کرنل ہاشم ڈوگر نے کہاہے کہ پنجاب پولیس نےشہباز گل کو قریبی ہسپتال شفٹ کرنے کی کوشش کی...
اسلام آباد تحریک انصاف کاآج کراچی میں ہونیوالا جلسہ ملتوی ‘اب 26اگست کو ہوگا۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگومیں...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر نائب صدر ن لیگ شاہد خاقان عباسی...
اسلام آباد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن آٹھ...
کراچی وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں اظہار رائے کی آزادی کو مسخ کیا گیا،...
اسلام آباد پہلے جیل کسٹڈی پر جھگڑا، پھر طبعیت خرابی کا مسئلہ، شہباز گل سے اسلام آباد پولیس تفتیش شروع نہ...