عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد کمی،گیس میں 6 فیصد اضافہ

05 اگست ، 2022

واشنگٹن( جنگ نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد کمی ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیل کی قیمت میں کمی کے بعد برینٹ تیل 96 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی 90 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہوا۔ گیس کی قیمت میں 6 فیصد اضافے سے 8 ڈالر 15 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔معاشی تجزیہ کاروں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی معاشی سست روی کے اشارے ہیں۔