لاہور(خصوصی نمائندہ)سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نجی دورے پر لندن چلے گئے ۔ حمزہ شہباز لندن میں اپنے خاندان کے افراد سے ملیں گے ۔ حمزہ شہباز شریف کی مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات ہو گی۔