تونسہ میں پرویز الٰہی کی آمدپراحتجاج کرنے والےسیلاب متاثرین کیخلاف مقدمہ درج

05 اگست ، 2022

تونسہ(جنگ نیوز)ڈی جی خان کے علاقے تونسہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی آمد پر احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تونسہ میں بستی احمدانی فلڈ ریلیف کیمپ کے متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا تھا، مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کی روانگی کے بعد انڈس ہائی وے کو بستی احمدانی کے مقام پر بند کر دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ کالا میں 16 ایم پی او کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ 28 نامزد اور 250 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانےکی دفعات شامل کی گئی ہیں۔