پنجاب پولیس کا رسک الائونس بحال، شہداء کی پنشن میں 4 گناکا اضافہ ، پرویز الہٰی

05 اگست ، 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نےپولیس کا رسک لاونس بحال کرتے ہوئے پولیس کے لواحقین کی پنشن میں 4گنا اضا فہ کرنے کا علان کردیا، وزیراعلیٰ نے کہا شہباز شریف نے میری حکومت کا جاری کرد ہ پولیس کا رسک الاونس ختم کردیا تھا اب ہم پولیس کو 18 سالہ بقایاجات بھی د ینگے،ٹریفک وارڈنز کو 7 وردیاں دینگے ان کالاؤنس بھی بحال ہوگا ، لیڈیز پولیس کیلئےعلیحدہ پیکیج بنے گا، پنچایتی نظام بحال کرینگے، انھوں نے کہا پولیس کو عجیب سی وردی پہنا کرڈاکیا بنا دیا ،ڈاکو کیا ڈرینگے،وزیراعلیٰ نے کہا ق لیگ اور تحریک انصاف سے بکاؤ مال ختم ہو گیا ، حمزہ لندن چلا گیا لیکن اسکے ضمانتی یہیں رہیں گے، ہمارا فی الحال کوئی وزیر نہیں بنا لیکن وزیراعلیٰ تو بن گیا ہے، پولیس لائنز لاہور میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ شہباز شریف نے پولیس کے شہداءکے لیے کچھ نہیں کیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز صرف ٹوپی ڈرامہ کرتے رہے، میں پولیس ہسپتالوں کو بہترین ہسپتال بناؤں گا، جہاں مفت ادویات ملیں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ وردی نہیں آپ نے پولیس کو ڈاکیا بنا دیا ہے، وردی پولیس کی وہ ہونی چاہیے جس سے چور اور ڈاکوؤں کو خوف آئے۔انہوں نے کہا شہداءکے الاؤنس کو چار گنا کر دیا ہے ، وزیراعلیٰ نے شہداء کی فیملیز اوربچوں سے ملاقات کی ، شہداء کی فیملیزاوربچوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں لیں ,وزیراعلیٰ نے پولیس شہداء کی فیملیز اوربچوں کولنچ پر مدعوکیا۔وزیراعلیٰ نے کہا پولیس کی ویلفیئر کے لئے جو اعلانات کیے تھے،شہباز شریف نے ان پر کوئی عمل نہیں کیا وزیراعلیٰ نے کہاکانسٹیبل سے آئی جی تک ساری پولیس کو رسک الاؤنس دیں گے۔لیڈیز پولیس کے لئے علیحدہ پیکیج بنایا جائے گا۔جو اعلانات کیے ہیں ان پر عملدر آمد کیلئے اگلے ہفتے فالو اپ میٹنگ کال کرلی ہے ،وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی فیملیز کیلئے پنشن کو چار گناکیا جائے گا۔شہداء کی فیملی کے بچوں کو ایچی سن کالج اورگرائمر سکول جیسے اچھے اداروں میں مفت تعلیم دلائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا رسک الاؤنس اس وقت سے بحال کریں گے جب 18سال پہلے میں نے اس کا اعلان کیا تھا،کانسٹیبل سے لیکر آئی جی تک تمام پولیس کوبقایا جات بھی ملیں گے ،پنجاب بھر میں 150پٹرولنگ پولیس پوسٹوں کو بحال کیا جارہاہے اورپٹرولنگ پولیس کیلئے نئی ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی۔ ریٹائرڈ آئی جیز بٹھاکرپولیس ریفارم نہیں ہوتیں، یہ ٹوپی ڈرامہ ہوتا ہے۔پولیس میں اصلاحات کررہے ہیں،عوام جلد نتائج دیکھیں گے۔پولیس کی وردی کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔آئی جی کو ہنگامی بنیاد پر کام کرنے کا کہہ دیا ہے،رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔شہباز شریف اوراس کا بیٹا ٹوپی ڈرامے کرتے ہیں۔ایک بہانے سے لندن چلا گیا،اب ضمانت دینے والے یہیں رہیں گے۔ شہبازشریف نے پٹرولنگ پوسٹ کے سٹاف کو ادھر ادھر بھیج کر ظلم کیا۔ایف آئی آر کے نظام میں بہتری کیلئے قانون سازی کررہے ہیں ،خواتین زیادتی کیسز میں جلد ٹرائل یقینی بنایاجائے گا۔عوام کو انصاف کیلئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی،تھانے میں انصاف یقینی بنائیں گے۔ پنچایت سسٹم دوبارہ فعال کیا جارہا ہے ،وزیراعلی پنجاب نے یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں ،شہداءہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔