ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا شجاعت کی قیادت پر اظہار اعتماد

05 اگست ، 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ قاف کی مرکزی مجلس عاملہ نے چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیاہے۔ پاکستان مسلم لیگ قاف کی مرکزی مجلس کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ق لیگ سندھ کے صدر، بلوچستان اور کے پی کے عہدیداران نے لاہور اجلاس سے اعلان لاتعلقی کیا، جبکہ کامل علی آغا اور لاہور اجلاس میں شریک افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، طارق بشیر چیمہ کی غیرقانونی برطرفی کی شدید مذمت کی گئی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ قاف پنجاب کے جنرل سیکریٹری کامل علی آغا نے غیرقانونی اقدام اٹھایا، مرکزی مجلس عاملہ نے کامل علی آغا کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔