الظواہری کی ہلاکت، بھارت میں القاعدہ کے مبینہ حامیوں کے خلاف کارروائی

05 اگست ، 2022

نئی دہلی(مانیٹرنگ نیوز) القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی امریکا کے ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد نئی دہلی کے سیکورٹی حلقوں میں اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کیا ان کی ہلاکت سے بھارت میں القاعدہ کی سرگرمیوں پر کوئی اثر پڑے گا؟غیرملکی میڈیا کےمطابق آسام پولیس کے سربراہ بھاسکر جیوتی مہنتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ الظواہری کی ہلاکت کے بعد بھارت میں القاعدہ کے مبینہ حامیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔