ایمن الظواہری کی ہلاکت بارے پاکستان امریکہ سے معاملہ کلیئر کرے،فرخ حبیب

05 اگست ، 2022

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری کی ڈرون حملہ میں ہلاکت کے معاملہ پر پاکستان کو امریکہ سے وضاحت لے کر معاملہ کلیئر کرنا چاہئے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعے سازش کی گئی ہے ، یہ رجیم آپریشن ٹو ہے ،عمران خان کا نام وہ لوگ ای سی ایل میں ڈال رہے ہیں جن کے اپنے بچے باہر بھاگ چکے۔