اسلام آباد،لاہور( جنگ نیوز،خصو صی نمائندہ) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 4افراد دم توڑ گئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں789نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا چار جانیں لے گیا جس کے باعث کل اموات 30503ہو گئیں،مزید 789کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ کیسز 1557134ہوگئے ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 21741نئے ٹیسٹ کئے گئے ،460افراد صحت یاب ہو گئے ،160 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح63.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کیسز 440 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائردرخواست...
اسلام آباد باوثوق ذرائعکے مطابق IMFنے منگل کوپاکستانی ٹیم کو بتایا کہ 30جون 2023تک پاکستان میں انفرادی ملکوں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان...
لاہور ملک میں سیاسی بے یقینی اور قبل ازوقت انتخابات کے خدشات کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی...
اسلام آباد 9ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے 48؍ گھنٹے قبل، آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک...
لاہور16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...