راجن پور میں مقابلہ ،یوم شہدائےپولیس پر شہید باپ کا کانسٹیبل بیٹا بھی جام شہادت نوش کرگیا

05 اگست ، 2022

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)یوم شہدائے پولیس پر پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوگیا ہے ، راجن پور کچہ کے علاقہ میں دولانی اور لنڈ گینگ سے مقابلے میں کانسٹیبل راؤ راحت سلیم نے جام شہادت نوش کیا ، آئی جی پنجاب نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل راؤ راحت سلیم یوم شہدائے پولیس پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے 1573 بہادر سپوتوں کے ساتھی بن گئے ،پنجاب پولیس شہداءکے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی رائو راحت سلیم کی نمازجنازہ پولیس لائنزراجن پور میں ادا کی گئی ،پولیس حکام نے شرکت کی ، دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ راؤ راحت سلیم نے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں ،شہید کے والد پارکو ڈیپارٹمنٹ میں ڈرائیور تھے جنہیں نامعلوم ڈاکوؤں نے دوران ڈیوٹی فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔