پشاورکینٹ میں فائرنگ مسجد سے نکلنے والا نمازی شہید

05 اگست ، 2022

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاورکینٹ کے علاقے گلبرگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسجد سے باہر آنے والے شہری کو شہیدکردیا ، عبداللہ ولد زما ن خان سکنہ طورو مردان حال پشاور مسجد سے نکل کر جا رہا تھا کہ اس دوران 2نامعلوم مسلح مو ٹر سا ئیکل سواروں نے آ کر اس پر فائر نگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیاجو بعد میں ہسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔