ظفروال کا بہادرفوجی جوان عنصر وزیرستان میں دوران آپریشن شہید ہوگیا

05 اگست ، 2022

ظفروال ( نامہ نگار) ظفروال کا ایک عظیم سپوت دھرتی ماں کی حفاظت کرتے ہوئے وزیرستان میں میرانشاہ کے مقام پر دوران آپریشن شہید ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شہیدکاتعلق تھانہ لیسر کے نواحی گاؤں پاٹلاں سے تھا ۔شہید عنصرنے سوگواران میں والدین،بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔شہید کا والد پاک فوج کا ریٹائرڈ صوبیدار تھا۔