ممکن ہے کچھ طالبان عناصر نے الظواہری کی ہلاکت میں مدد کی ہو، زلمے خلیل

05 اگست ، 2022

واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز) افغان امن کے لیے امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ طالبان کے کچھ عناصر نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت میں امریکا کی مدد کی ہو،امریکن نیشنل ریڈیو (این پی آر)سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ان کے لیے حیران کن نہیں، الظواہری کی موجودگی کے حوالے سے کچھ طالبان رہنماؤں میں اختلاف ہو سکتا ہے۔