اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فارن فنڈنگ حاصل کرکے سیاسی تحریک شروع کی ، عمران خان ملک کا خزانہ خالی کرکے معیشت کو تباہ کردیا ،عمران خان نے فنڈنگ کیس 8 سال تک التوا میں رکھنے کی کوشش کیوں کی؟ عمران خان نے آئین وقانون کی خلاف ورزی کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کوتمام جرائم پر آئین اور قانون کا سامنا کرنا پڑیگا ، پاکستان کو ایک نئے ہٹلر کا یرغمال نہیں بننے دینگے،جمعرات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اگر صاف اور شفاف تھے تو 8 سال تک اس مسئلے کو طول نہ دیتے، فارن فنڈنگ کیس میں اگر کچھ نہیں تھا تو 8 سال تک آپ نے تاخیری حربے کیوں استعمال کئے ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کیلئے آپ کے دل میں کوئی ہمدردی نہیں ہے ، عمران خان نے جب اپریل میں حکومت چھوڑی تو پاکستان کے سری نکا جیسے حالات کی باتیں ہو رہی تھیں ، عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائردرخواست...
اسلام آباد باوثوق ذرائعکے مطابق IMFنے منگل کوپاکستانی ٹیم کو بتایا کہ 30جون 2023تک پاکستان میں انفرادی ملکوں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان...
لاہور ملک میں سیاسی بے یقینی اور قبل ازوقت انتخابات کے خدشات کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی...
اسلام آباد 9ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے 48؍ گھنٹے قبل، آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک...
لاہور16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...