ن لیگی رہنما نذیر چوہان سمیت 8ملزموں کی ضمانت منظور

05 اگست ، 2022

لاہور ( کورٹ رپورٹر )انسداد دہشت گری عدالت کی جج عبہر گل خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان سمیت 8ملزموں کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔وکیل سردار اکبر ڈوگرنے موقف اپنایا کہ پولیس نے سیاسی بنیاد پر جھوٹ پر مبنی مقدمہ میں گرفتار کیا ۔