لندن (مرتضیٰ علی شاہ) سینٹ جیمز شپنگ کی زیر ملکیت بحری جہازوں کے اونر کی جانب سے اجرت دینے سے انکار پر کم از کم 86 پاکستانی سی فیئررز کی زندگیاں خطرے میں ہیں کیونکہ بحری جہاز بغیر کسی انشورنس کور اور گارنٹی کے ہیں۔ پاکستانی سی فیئررز چار بحری جہازوں ایون، سول، لوا اور اریانا پر ہیں، جو سینٹ جیمز شپنگ لمیٹڈ کی ملکیت اور گلوبل ریڈیئنس شپ مینجمنٹ (جی آر ایس ایم) کے زیر انتظام ہے اور امریکہ بیسڈ اینٹرسٹ کی جانب سے فنانس کیا گیا ہے۔ چاروں جہازوں کے پاس کوئی انشورنس کور نہیں اور ان کے سٹاف کو تقریباً چار ماہ سے زائد عرصے سے ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ ایک قانونی ذریعہ سے دستیاب شواہد کے مطابق، جو برطانوی ہائی کورٹ میں قانونی کیس کی تیاری میں شامل ہے، چاروں بحری جہازوں میں انسانی ضروریات کیلئے بنیادی سامان کی کمی ہے جبکہ سمندری حالات میں جہازوں کے سٹاف اور جہاز کو محفوظ رکھنے کیلئے سپیئرز کی بھی قلت ہے۔ جی آر ایس ایم کا کہنا ہے کہ سنگاپور بیسڈ منیجر جی آر ایس ایم گزشتہ سال سے اس بل کو تیار کر رہا ہے اور جہازوں کیلئے فراہم کر رہا ہے، جو سینٹ جیمز کی انتظامیہ، سی ای او سام تاری ورڈی اور منیجنگ ڈائریکٹر پیناگیوٹوس پوسٹٹزز (اے پی آئی ایس) کی طرف سے اس یقین دہانی کے ساتھ کہ یہ ادائیگیاں کی جائیں گی۔ جی آر ایس ایم کا کہنا ہے کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ جی آر ایس ایم گروپ کے جہازوں کے منیجرز نے پاکستان کی فارن منسٹری سے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں 23 پاکستانی ارکان کے حوالے سے صورت حال سے آگاہ کیا جا سکے، جو یمن کی بندرگاہ الموخہ میں بحری جہاز اریانا پر موجود ہیں، جسے وار زون قرار دیا گیا ہے۔ معصوم پاکستانی سٹاف ممبرز غیر یقینی صورت حال اور بنیادی ضروریات اور مطلوبہ بیمہ کے بغیر مشکلات کے شکار ہیں کیونکہ شپ اونر سٹاف ممبرز کیلئے اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور سمندر میں جہاز کو محفوظ اور سفر کے قابل رکھنے میں ناکام رہا ہے۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائردرخواست...
اسلام آباد باوثوق ذرائعکے مطابق IMFنے منگل کوپاکستانی ٹیم کو بتایا کہ 30جون 2023تک پاکستان میں انفرادی ملکوں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان...
لاہور ملک میں سیاسی بے یقینی اور قبل ازوقت انتخابات کے خدشات کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی...
اسلام آباد 9ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے 48؍ گھنٹے قبل، آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک...
لاہور16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...