لاہور(مانیٹرنگ سیل)ملک بھرمیں گزشتہ روز یوم شہدائے پولیس نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا قیام امن کیلئےجان قربان کرنیوالےپولیس شہداکوسلام پیش کیاگیا،اس سلسلہ میں میں مختلف مقامات پر اور پولیس دفاتر میں تقریبات انعقاد پذیر ہوئیں جس میں شہدائے پولیس شہدا کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور شمعیں روشن کی گئیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی اوروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیس کے جوان اس دھرتی پر رہنے والوں کے محافظ ہیں۔بلاول ہائوس میڈیا سے یوم شہدائے پولیس کے موقع پرجاری پیغام میں عوام کی حفاظت کے لئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فرض شناسی کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کرنے والے پولیس اہل کاروں اور افسران کو شاباش دیتے ہیں۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائردرخواست...
اسلام آباد باوثوق ذرائعکے مطابق IMFنے منگل کوپاکستانی ٹیم کو بتایا کہ 30جون 2023تک پاکستان میں انفرادی ملکوں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان...
لاہور ملک میں سیاسی بے یقینی اور قبل ازوقت انتخابات کے خدشات کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی...
اسلام آباد 9ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے 48؍ گھنٹے قبل، آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک...
لاہور16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...