اسلام آباد(نیٹ نیوز)سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے حلقہ بندی کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی مخالفت کر دی۔دوران سماعت وکیل ایم کیو ایم نے موقف اپنایا کہ حلقہ بندی میں آبادی کا تناسب یکساں نہیں رکھا گیا جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن حلقہ بندی سے مطمئن ہے؟ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ حلقہ بندیاں قانون کے مطابق ہوئی ہیں، حد بندی صوبائی حکومت اور انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ جہاں ایم کیو ایم کامیاب ہوئی وہاں ایک یونین کمیٹی 90 ہزار آبادی پر مشتمل ہے اور پیپلزپارٹی جن علاقوں سے کامیاب ہوئی وہاں یوسی 40 ہزار آبادی پر مشتمل ہے۔پیپلزپارٹی کی وکیل خالد جاوید نے موقف اپنایا کہ اس دلیل کو مان لیا جائے تو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں ختم ہو جائیں گی، قومی اسمبلی کا کوئی حلقہ 3 اور کوئی 9 لاکھ آبادی پر مشتمل ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تمام فریقین کو 15 اگست کو تفصیل سے سن کر فیصلہ کریں گے اور اگست کی 28 تاریخ کو الیکشن ہے اس لیے آئندہ سماعت پر کوئی التواء نہیں دیں گے، ایم کیو ایم کی درخواست خارج بھی کی جا سکتی ہے کیونکہ ایم کیو ایم کی درخواست صرف شہری علاقوں تک محدود ہے۔عدالت نے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے نمائندوں کی فریق بننے کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائردرخواست...
اسلام آباد باوثوق ذرائعکے مطابق IMFنے منگل کوپاکستانی ٹیم کو بتایا کہ 30جون 2023تک پاکستان میں انفرادی ملکوں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان...
لاہور ملک میں سیاسی بے یقینی اور قبل ازوقت انتخابات کے خدشات کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی...
اسلام آباد 9ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے 48؍ گھنٹے قبل، آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک...
لاہور16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...