فوادکا نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے عدالت جانے کا اعلان

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو جعلی حلف نامہ شہباز شریف کی جانب سے جمع کروایا گیا ہم اس پر بھی کارروائی کیلئے کہہ سکتے ہیں کیوں کہ یہ ایک جرم ہے۔ ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے ہم عدالت سے رجوع کریں گے اور جو جعلی حلف نامہ شہباز شریف کی جانب سے جمع کروایا گیا ہم اس پر بھی کارروائی کیلئے کہہ سکتے ہیں کیوں کہ یہ ایک جرم ہے۔