خیبرپختونخوا میں دوبارہ ترقیاتی سفر شروع کریں گے، فضل الرحمٰن

05 اگست ، 2022

ڈی آئی خان(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں صوبے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔خیبرپختونخوا میں مل کر دوبارہ سے ترقیاتی سفر کو شروع کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان آمد پر ان کا شکر گزار ہوں۔ وزیر اعظم دکھی بے سہارا لوگوں کی مدد کے لیے خیبر پختونخوا آئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کے دوران کیا ۔۔امیر جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم شہبا ز شریف کے ڈیرہ اسماعیل خان آنے پر اور سیلاب زدگان کی دادرسی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دکھی اور بے سہارا لوگوں کی مدد کے لئے خیبرپختونخوا آئے ہیں جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔