راولپنڈی، میٹرو سٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس مکمل جل گئی، سوار مسافرمحفوظ رہے

05 اگست ، 2022

راولپنڈی( جنگ نیوز) راولپنڈی میں رحمانآباد مری روڈ پرمیٹرو سٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی جبکہ میٹرو سٹیشن کو بھی نقصان پہنچا خوش قسمتی سے مسافر محفوظ رہے ۔ راولپنڈی میں رحمان آباد مری روڈ پرآگ میٹرو بس کے انجن میں لگی جو پوری بس میں پھیل گئی، بس میں سوار افراد محفوظ رہے تاہم بس مکمل جل گئی جبکہ میٹرو سٹیشن کو بھی جزوی نقصان پہنچا ۔