بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں166 ہوگئیں

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(جنگ نیوز)بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 166ہوگئی ہے جبکہ 75افراد زخمی بھی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 15ہزار 337مکانات کو نقصان پہنچا اور 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مجموعی طور پر 2 لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ، مختلف علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیاں جاری ہیں۔