ممبر فنانس پی ٹی اے کیلئے محمد نوید کو دوبارہ ملازمت دینےکی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کوارسال

05 اگست ، 2022

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ممبر فنانس پی ٹی اے کی دوبارہ ملازمت کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے ، وزیراعظم کی طرف سے منظوری ملنےکے بعد حتمی منظوری وفاقی کابینہ دیگی ، ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی سمری میں ممبر فنانس محمد نوید کو دوبارہ ممبر فنانس کنٹریکٹ دینے کی سفارش کی گی ہے،پاکستا ن ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ممبر فنانس کی پوسٹ محمد نوید کاکنٹریکٹ ختم ہونے کے باعث گزشتہ دو ماہ سے خالی ہے،کابینہ ڈویژ ن نے وزیراعظم کو سمری بھجوائی ہے کہ محمد نوید کو ممبر فنانس کی پوسٹ پر دوبارہ چار سالہ کنٹریکٹ دیاجائے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پی ٹی اے کے ممبر فنانس کی دوبارہ ملازمت کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، ذرائع کے مطابق انہیں دوبارہ ملازمت دینے کیلئے کیس ان کی کارکردگی کے باعث وزیراعظم کو بھجوایا گیا ہے۔