حکومت پاکستان نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپنا اکائونٹ بنالیا

05 اگست ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) حکومت پاکستان نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپنا اکائونٹ بنالیا ہے۔ڈیجیٹل میڈیا کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے حکومت پاکستان کے نئے بنائے گئے ٹک ٹاک اکائونٹ کا لنک https://www.tiktok.com/@govtofpakistan1 شیئر کرتے ہوئے صارفین سے اسے فالو کرنے کی درخواست کی۔سرکاری ٹک ٹاک اکائونٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ بلوچستان اورخیبرپختونخوا ہ کی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں۔