ٹوکیو (عرفان صدیقی) وزیر اعظم شکایات سیل اور پرائم منسٹر پورٹل کی ناقص کارکردگی کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے انبار لگ گئے ، بااثر سفارتی افسران کی شکایات پر درجنوں پاکستانیوں کی آئی ڈیز بلاک کردی گئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف تک ملک و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپنے مسائل پہنچانے کے اہم ترین ذریعے پرائم منسٹر پورٹل کے منتظمین کی ناقص کارکردگی کے باعث اوورسیز پاکستانی مایوسی کا شکار ، نہ صرف شکایات کا ازالہ نہیں کیا جاتا بلکہ اعلیٰ سرکاری حکام کے خلاف شکایات کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی آئی ڈیز کو بھی بلاک کردیا جاتا ہے جبکہ پرائم منسٹر پورٹل کے انچارج بھی چھٹیوں پر ہیں ، اس حوالے سے جب پرائم منسٹر پورٹل کے منتظم ڈی ایس بلال الیاس سے رابطے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ بھی ایکس پاکستان چھٹیوں پر ہیں معلوم نہیں کب آئیں گے۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائردرخواست...
اسلام آباد باوثوق ذرائعکے مطابق IMFنے منگل کوپاکستانی ٹیم کو بتایا کہ 30جون 2023تک پاکستان میں انفرادی ملکوں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان...
لاہور ملک میں سیاسی بے یقینی اور قبل ازوقت انتخابات کے خدشات کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی...
اسلام آباد 9ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے 48؍ گھنٹے قبل، آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک...
لاہور16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...