لاہور ہائیکورٹ ،نابینا خاتون ملازمہ کو 11 ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

05 اگست ، 2022

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے محکمہ صحت کی نابینا خاتون ملازمہ کو 11 ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرکےسماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔رجسٹرار آفس نے بہاولپور بینچ پر درخواست دائر کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔