لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد شان گل نے دو سال سے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر مغوی کی بازیابی کے لئے پولیس کو 8ستمبر تک مہلت دے دی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ مغوی ذوالفقار کے اغوا کا مقدمہ تھانہ بی ڈویژن ڈیفنس مارچ 2020 ءمیں درج ہوا ،بھائی ذوالفقار ضلع خانیوال میں کاشتکاری کرتے ہیں ،ملنے کے لئے لاہور آیا ،بھائی کے اغواءکے بعد تاوان کی ادائیگی کے لئے فون آنے کا پولیس کو بتایا ،دو سال گزرنے کے باوجود پولیس نے مغوی ذوالفقار کو بازیاب نہیں کرایا ،عدالت سے استدعاہے کہ مغوی ذوالفقار کو بازیاب کرانے کاحکم جاری کیاجائے۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائردرخواست...
اسلام آباد باوثوق ذرائعکے مطابق IMFنے منگل کوپاکستانی ٹیم کو بتایا کہ 30جون 2023تک پاکستان میں انفرادی ملکوں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان...
لاہور ملک میں سیاسی بے یقینی اور قبل ازوقت انتخابات کے خدشات کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی...
اسلام آباد 9ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے 48؍ گھنٹے قبل، آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک...
لاہور16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...