بلین ٹری سونامی ،مالم جبہ اور BRTکیسز کی دوبارہ تحقیقات کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

05 اگست ، 2022

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹسارشد علی اور جسٹس ڈاکٹرمحمد خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی جانب سے بلین ٹری سونامی، مالم جبہ، بینک آف خیبر انکوائری اور بی آرٹی کے کیسز کی دوبارہ تحقیقات شروع کرنے کے خلاف دائر حکم امتناعی میں توسیع کردی اور نیب کو 19 اکتوبر تک کیسوں پر مزید کارروائی سے روک دیا ۔قاضی جواد ایڈووکیٹ نےبتایاپہلے ہی سے کا رروائی غیرقانونی ،کس طرح ہم اس کو قانونی دائرہ کار میں لا سکتے ہیں، بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا اور اس حوالے سے پہلے سے جاری حکم امتناعی میں 19 اکتوبر تک توسیع دے دی۔