لا ہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی آج عدم دستیابی کے باعث پنجاب کی اکیس رکنی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب نہیں ہوگی اب کابینہ کل ہفتہ کو دن گیارہ بجے حلف اٹھائے گی۔ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے وزراء کو محکمے الاٹ کر دئیے گئے ہیں، ، کابینہ زیادہ تر تجربہ کار پارلیمانی اراکین پر مشتمل ہے ، یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید ،مراد راس ، علی افضل ساہی اور لطیف نظر، راجہ بشارت ، نوابزداہ منصور ،سردار محسن لغاری،غضنفر عباس چھینہ،سردار شہاب الدین ،سردار حسنین بہادر دریشک،عنصر مجید نیازی ، ملک تیمو ر، منیب چیمہ، علی عباس شاہ ، سردار ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی ، راجہ یاسر ہمایوں ،خرم شہزاد ورک ،حسین جہانیاں گردیزی کابینہ میں شامل کیے گئے ہیں،عثمان بزدار پارلیمانی لیڈر ہوں گے ، عمران خان نے وزرا سے ویڈیو لنک خطاب کیا، ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ چودھری پرویز، چودھری مونس الٰہی اور کابینہ میں شامل ہونے والے بیس نامزد وزراءنے شرکت کی لیکن حسین جہانیاں گردیزی شریک نہ ہوسکے۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائردرخواست...
اسلام آباد باوثوق ذرائعکے مطابق IMFنے منگل کوپاکستانی ٹیم کو بتایا کہ 30جون 2023تک پاکستان میں انفرادی ملکوں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان...
لاہور ملک میں سیاسی بے یقینی اور قبل ازوقت انتخابات کے خدشات کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی...
اسلام آباد 9ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے 48؍ گھنٹے قبل، آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک...
لاہور16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...