پنجاب حکومت کا بھی یوم عاشور کے موقع پر2تعطیلات کا اعلان

05 اگست ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب حکومت نے بھی یوم عاشور کے موقع پر دو تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا پیر 8 اگست اورمنگل 9اگست کو 9اور 10 محرم الحرام کی عام تعطیل ہو گی جس کے باعث تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے پنجاب سول سیکرٹریٹ اور اس سے ملحقہ دفاتر ہفتہ 6 اگست اور اتوار 7 اگست کوبھی چھٹی کے باعث 4 یوم بند رہینگے افسران و ملازمین 4 چھٹیاں انجوائے کرینگے۔