اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت پائیداراورجامع اقتصادی نموکیلئے موثرڈھانچہ جاتی اصلاحات پربھرپورتوجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کی سابق کنٹری ڈائریکٹرژیاوہونگ ینگ کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے وفدکاخیرمقدم کیا اورپاکستان میں مختلف شعبوں میں اصلاحاتی ایجنڈا پرعمل درآمدمیں بینک کے کردار کا اعتراف کیا۔انہوں نے وفد کوموجودہ حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا اورکہاکہ حکومت پائیداراورجامع اقتصادی نموکیلئے موثرڈھانچہ جاتی اصلاحات پربھرپورتوجہ دے رہی ہے۔انہوں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرنے پر اے ڈی بی کے وفد کاشکریہ اداکیا ۔ انہوں نے بینک کی معاونت سے جاری منصوبوں کی جلدتکمیل میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اے ڈی بی کے وفد نے پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں بینک کی معاونت سے جاری منصوبوں پرپیش رفت سے وزیرخزانہ کوآگاہ کیا اور بتایا کہ بینک نے پاکستان کیلئے کنٹری پارٹنرشپ حکمت عملی مرتب کی ہے جوحکومت پاکستان کی ترجیحات کے عین مطابق ہے۔اس موقع پرپاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یانگ یی اوردیگرسینئرآفسران بھی موجود تھے۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائردرخواست...
اسلام آباد باوثوق ذرائعکے مطابق IMFنے منگل کوپاکستانی ٹیم کو بتایا کہ 30جون 2023تک پاکستان میں انفرادی ملکوں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان...
لاہور ملک میں سیاسی بے یقینی اور قبل ازوقت انتخابات کے خدشات کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی...
اسلام آباد 9ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے 48؍ گھنٹے قبل، آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک...
لاہور16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...