اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے سینئرنائب صدرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ایک پیچیدہ معاملہ ہے‘ تعلقات میں کوئی اتنی خرابی بھی نہیں آئی اور اتنے اچھے بھی نہیں ہوئے۔ایک انٹرویومیں فواد چوہدری کا کہناتھاکہ ہمارے تعلقات کبھی بھی بڑے خراب نہیں ہوئے۔ ہمارے تعلقات مسلم لیگ ن کی نہج تک نہیں پہنچے۔ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں، جب ٹھیک ہونی ہوئیں تو ہو جائیں گی کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے۔ میں ایک ایسے حلقے سے آتا ہوں جہاں سارا فوجی میرا ووٹر ہے اور مجھے لگتا ہے کہ فوج کے اندر ہماری ایک بڑی سپورٹ موجود ہے۔مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات میں اہم پیغام پہنچانے سے متعلق اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مولانا کوئی پیغام لے کر نہیں آئے تھے۔
اسلام آباد دھیمے مزاج اور معاملہ فہم قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے...
اسلام آباد کیا ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہے؟ یہ آج بہت سے لوگوں کے لیے ایک ارب ڈالر کا سوال ہو سکتا ہے۔ 10...
اسلام آباد مقامی ریفائنریوں کی 5 سے 6 ارب ڈالرز کی اپ گریڈیشن میں رکاوٹیں، پارکو اپنے اپ گریڈ منصوبے پر ابھی...
اسلام آباد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے چیف ایگزیکٹو افسر ایلون مسک نے ’’انگیجمنٹ فارمنگ‘‘ کے بارے...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال اور اسرائیل اور ایران کے درمیان عسکری محاذ آرائی کے تناظر میں...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودیہ کیساتھ سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام شروع کرینگے،16...
کراچیکراچی میں اعلی درجے کے ہوٹلوں پر ممکنہ حملوں کے خدشہ کے پیش نظر کراچی پولیس ہائی الرٹ ہے،پولیس کے ایک...