ادویہ کی قلت ،محکمہ صحت نے پی پی ایم اے سے مدد مانگ لی

05 اگست ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)ملک بھر میں ادویات کی کمی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا۔ محکمہ صحت پنجاب نے پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سے مدد کی درخواست کر دی ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری صحت پنجاب محمد سہیل کے مطابق اس وقت صوبے میں 53 ضروری ادویات میسر نہیں۔ پی پی ایم اے اپنی ممبر کمپنیوں کو یہ ادویات بنانے کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرے۔ پرائم منسٹر انسپکشن ٹیم نے بھی ادویات کی قلت کی انکوائری شروع کر دی ہے اور ڈریپ ، پی پی ایم اے اور دیگر حکام کو طلب کر لیا ہے۔ملک بھر میں اور خاص طور پر پنجاب میں انستھیزیا کی ضروری گیس بھی دستیاب نہیں۔