اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) واپڈا نے بجلی ٹیرف میں 4.15 روپے فی یونٹ تک اضافے کا مطالبہ کردیا، صارفین کو مالی سال 2022-23 میں 34.645 ارب روپے کی بھاری رقم ادا کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک نے مالی سال 2022-23 کے لیے اپنے بلک ٹیرف میںاس کے موجودہ ٹیرف 3.68 روپے فی یونٹ کے مقابلے 4.15 روپے فی یونٹ تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔واپڈا نے رواں مالی سال کے لیے محصولات کی ضروریات کی بنیاد پر ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے جس کا 121.808 ارب روپے حساب لگایا گیا ہے۔ نیپرا نے سماعت کی اور واپڈا کے دلائل سنے اور کچھ متعلقہ سوالات بھی اٹھائے۔ ریگولیٹر نے اعلان کیا کہ وہ درخواست گزار کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کی پوری جانچ کے بعد اپنے فیصلے کا اعلان کرے گا۔ درخواست کے مطابق بجلی صارفین کو مالی سال 2022-23 میں 34.645 رب روپے کی بھاری رقم کے پی کے حکومت کو ادا کئے جانے والے 20.354 ارب روپے کے خالص ہائیڈل منافع، پنجاب کو ادا کئے جانے والے 8.7 ارب روپے اور اے جے کے حکومت کو ادا کئے جانے والے 5.44 ارب روپے پانی کے استعمال کے چارجز اور 157 ملین روپے بطور ارسا چارجز کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔ واپڈا نے دعویٰ کیا کہ وہ 2022-23 میں 31.353 ارب یونٹس پیدا کرے گا۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
لاہورلاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائردرخواست...
اسلام آباد باوثوق ذرائعکے مطابق IMFنے منگل کوپاکستانی ٹیم کو بتایا کہ 30جون 2023تک پاکستان میں انفرادی ملکوں...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان...
لاہور ملک میں سیاسی بے یقینی اور قبل ازوقت انتخابات کے خدشات کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی...
اسلام آباد 9ویں زیر التواء جائزے کے اختتام کے حوالے سے 48؍ گھنٹے قبل، آئی ایم ایف نے فنانشل اور اکنامک...
لاہور16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...