بھاٹی گیٹ اور غازی آباد میں 2افراد قتل ، ہیئر،نامعلوم شخص کو مارڈالا لاش بند دکان سے بر آمد

05 اگست ، 2022

لاہور(کرائم رپورٹر،کر ائم رپو رٹرسے) شہر کے مختلف علاقوں میں دو افراد قتل جبکہ ایک کو ہلاک کر کے لاش دکان میں رکھ دی گئی۔اندرون بھاٹی گیٹ حکیماں والا بازار میں بابر حسین کو اس کے تایا زاد بھائی فیاض نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے، ملزم بابر کو سر میں گولی مار کر فرار ہوگیا بابر موقع پردم توڑ گیا ۔ غازی آ با د کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص قتل کردیاگیا۔ ٹال والی گلی میں توقیر عرف رومیو نے معمولی تلخ کلامی پر طیش میں آکر زبیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا ۔ہئیر کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے 55سالہ شخص کو تشدد کرکے قتل کرکے اس کی لاش ایک بند دوکان میں رکھ دی ، لاش کی بدبو سے اہل علاقہ کو شک ہوا کہ اس جگہ کسی کی لاش ہے جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی ا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم لاش 10سے 12دن پرانی لگتی ہے۔